• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز آباد، جعلی کرنسی چلانے والا گروہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیروزآباد پولیس نےجعلی کرنسی چلانے والے گروہ کو گرفتار کر کےملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے جعلی رقم برآمد کرلی، گرفتارملزمان کا ایک منظم گروہ ہے ملزمان میں اسماعیل،میرنواز،اویس شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بذریعہ کورئیرجعلی نوٹوں کا پارسل منگواتے تھے، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والا گروہ کا سرغنہ اسماعیل متعدد مرتبہ جعلی کرنسی کے پارسل منگوا چکے ہیں، ملزمان جعلی کرنسی کراچی کے مختلف پٹرول پمپس اور مارکیٹوں میں چلاتے تھے۔

تازہ ترین