آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کی فیصل واوڈا کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کی فیصل واوڈا کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت 


اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواستوں پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن میں جسٹس الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہ فیصل واوڈا نے ریٹرننگ افسر کو دیے گئے بیان حلفی میں جھوٹ بولا، انہوں نے دہری شہریت منسوخی کا ثبوت بھی نہیں دیا۔اس موقع پر فیصل واوڈا کے وکیل کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 225 کے تحت انتخابی معاملہ صرف الیکشن پٹیشن کے ذریعے اٹھایا جاسکتا ہے، درخواست گزاروں کو الیکشن ٹریبونل میں جانا چاہیے تھا۔ کمیشن میں پنجاب کے ممبر نے فیصل واوڈا کے وکیل سے کہا کہ آپ نے ابھی تک درخواستوں پر تفصیلی جواب جمع نہیں کرایا، 8 اکتوبر سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں پھر دیکھیں گے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض کیا کہ یہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانا چاہیے تھا، متعدد عدالتی فیصلوں کے مطابق الیکشن کمیشن ایگزیکٹو ادارہ ہے عدالت نہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواستوں پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

اہم خبریں سے مزید