• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاحیات نااہلی کیس، وزیراعلیٰ سندھ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب

کراچی(آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔نوٹس جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی عدالت میں جمع کرائی۔شہریارمہر نے بتایا کہ مرادعلی شاہ کو دہری شہریت کیس سرنڈرکرنے پر سپریم کورٹ نے کلیئرقرار دیا، مراد علی شاہ 2014 میں ضمنی الیکشن 2018 میں انتخابات جیت کر منتخب ہوئے، انتخابات سے قبل مرادعلی شاہ کے کاغذات نامزدگی بھی چیلنج کیے گئے تھے اور الیکشن ٹریبونل نے مرادعلی شاہ کے خلاف درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
تازہ ترین