• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی گرفتاری سے ن لیگ میں دراڑیں نہیں بڑھیں گی،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال شہباز شریف کی گرفتاری سے مسلم لیگ ن میں دراڑیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے ن لیگ میں دراڑیں نہیں بڑھیں گی.

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک نے جان پکڑی تو حکومت اسے دبانے کی کوشش کرے گی.

منیب فاروق نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے مسلم لیگ ن میں دراڑیں نہیں بڑھیں گی، ن لیگ میں بیانیہ کی تقسیم آج کی نہیں بہت پرانی ہے، پارٹی میں نواز شریف کا بیانیہ چلتا ہے جو بہت سی جگہ پر ناکام بھی ہوتا ہے،شہباز شریف کی مفاہمت کی باتوں کے پیچھے ن لیگ کے بہت سے لوگ چھپ جاتے تھے.

اب ن لیگ کے لوگوں کے لئے نواز شریف کا بیانیہ فالو کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ گیا، اس وقت سب سے زیادہ مشکلات شہباز شریف اور ان کے بیٹے اٹھارہے ہیں، شہباز شریف باہر ہوتے تو معاملات تناؤ کا شکار نہیں ہوتے۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ن لیگ کیلئے مشکل فیصلہ ہے کہ کس حد تک تصادم کی طرف جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین