• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ ڈویژن، گریڈ17 سے 19 کےافسران کیلئے ریٹائرمنٹ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) کابینہ ڈویژن نےکابینہ ڈویژن میں کرپٹ،نکمے اور نیب سے پلی بارگین والےملازمین کو قبل از وقت ریٹائر کرنےگریڈ سترہ سے انیس کے افسران کیلئے پانچ رکنی ریٹائرمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی ہےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا-نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ٹو کابینہ ڈویژن کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں -ایڈیشنل ڈرافٹس مین وزارت قانون و انصاف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت خزانہ کےنمائندے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کابینہ ڈویژن کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے-
تازہ ترین