• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی میدان میں گھمسان کا رن! احوال ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے سب سے مقبول مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں بدھ کو سیاسی، معاشی اور تعلیمی سرگرمیوں پر اہم گفتگو ہوگی۔ ”سیاسی میدان میں گھمسان کا رن پڑنے والا ہے، سی سی پی او لاہور ایک بار پھر متنازع بیان دے بیٹھے، اپوزیشن کا احتجاجی پروگرام، حکومت سیاسی رابطوں کی میز سجا رہی ہے، اسکول کھل گئے، چھٹیاں ختم لیکن احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا اور ”نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ“ کرکٹ کے سپر اسٹار ایکشن میں“۔ اِن تمام موضوعات کو پاکستان کے نمبر ون مارننگ شو میں زیر بحث لایا جائے گا۔عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔
تازہ ترین