پشاور (لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی چیئر پرسن عائشہ گلالئی نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے ریاست اور ملک توڑنے کی بات کی ،خاندان کو بچانے کیلئے ملک اور ریاست کو دائو پر لگایا،مریم نواز بھارت کی بولی بول رہی ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئر پرسن عائشہ گلالئی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا عائشہ گلالئی نے کہا کہ مریم نواز کا خاندان ملک لوٹ رہا ہے, اپنے آپ کو اور خاندان کو بچانے کے لیے عوام کو استعمال کر رہی ہیں,انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا خاندان چھوٹے سے کارخانے کا مالک تھا, 35 سال اقتدار میں رہے عوام کے لیے کیا کیا ، عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے موٹروے تو بنایا لیکن یہ بھی بتائیں اس میں کتنی کرپشن کی ,انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ادروں نے کچھ نہیں کیا جبکہ کرپشن،خراب کارکردگی کی وجہ سے عوام نے آپ کو مسترد کر دیا, انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے قبائلی عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا, نواز اور زرداری قبائلی علاقوں کو واپس جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیںاپنے مفاد کے لیے قبائلی عوام کو استعمال کررہے ہیںعائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بھی سارے کرپٹ ہیں, پی آٹی آئی بھی جلد سیاست سے آؤٹ ہونے والی ہے ن ۔