سندھ کے ضلع تھرپارکر میں 3 دن میں لڑکیوں کی مبینہ خودکشی کا پانچواں واقعہ سامنے آگیا، چیلہار کے گاؤں دلن کاتڑ میں کنویں سے 15 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق تھرپارکر کے علاقے چیلھار کے گاؤں دلن کاتڑ میں 15 سالہ مومل ولد کھینراج نےمبینہ طور پر خودکشی کی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کی روشنی میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔
لڑکی کی لاش کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے مٹھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال ضلع میں خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔