آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ماہا شاہ خودکشی کیس، ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان کمرہ عدالت سے فرار

ماہا شاہ خودکشی کیس، ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان کمرہ عدالت سے فرار 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان جنید اور وقاص کی ضمانت مسترد کردی، ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزمان پولیس کی موجودگی میں کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے، سٹی کورٹ کے باہر تفتیشی افسر نے رکشا میں جنید کو پکڑا جبکہ ملزم کو ہتھکڑی بھی پہنادی تھی،تاہم مبینہ طہر پر وکیل نے فرار میں  معاونت فراہم کی، ڈاکٹر ماہا کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالتوں اور پولیس پر اعتماد ہے، یہ شروع سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں خدشہ ہے کہ ملک سے نہ فرار نہ ہو جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید