سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطاء بندیال نے جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ذاتی وجوہات پر سننے سے معذرت کر لی۔
سپریم کورٹ میں ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کرلی۔
میر شیکل الرحمٰن کے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کو آئندہ ہفتے کسی دوسرے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی سفارش کی۔
واضح رہے کہ میر شکیل الرحمٰن 34 سال پرانے نجی جائیداد کے معاملے میں بغیر کسی مقدمے کے زیرِ حراست ہیں۔