ایڈیٹر ان چیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، چیئرپرسن انجمن فلاح و بہبود برائے خواتین بابرہ اسماعیل، کراچی ایپنک کے وائس چیئرمین رانا یوسف، سیکرٹری جنرل شکیل یامین کانگا، سینئر صحافی تصدق غوری اور دی نیوز ایمپلائز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری دارا ظفر سمیت ملازمین نے احتجاج میں شرکت کی، مقررین نے خطاب میں میر شکیل الرحمان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
لاہور میں ڈیوس روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، شیر علی، محمد شفیق، جنگ ورکرز یونین کے فاروق اعوان، عبدالوہاب، محمد علی، افضل عباس، رومیو جالب اور عائشہ اکرم نے شرکت کی۔
راولپنڈی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران، دی نیوز یونین، پریس ورکز کے رہنماؤں اور فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن سمیت سیاسی کارکنان نے احتجاج کیا۔
کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر ہونے والے مظاہرے میں ملازمین اور صحافیوں نے شرکت کی۔
پشاور میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
بہاول پور میں صحافیوں نے پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا، ادھر نواب شاہ میں سول سوسائٹی نے صرافہ بازار میں مظاہرہ کیا۔