• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CBI کورٹ کا فیصلہ تاریخ کیلئے سیاہ دن ہے: اسد اویسی

آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کورٹ کا فیصلہ بھارتی عدلیہ کی تاریخ کے لیے سیاہ دن ہے۔

ایک بیان کے ذریعے بابری مسجد شہادت کیس کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج افسوس ناک دن ہے، عدالت کہتی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی تھی۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا بابری مسجد پراپرٹی کیس میں اسے منصوبہ بندی سے تباہ کرنے کا کہہ چکی ہے۔


ان کا مزید کہنا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت میں ملوث افراد کو سیاسی طور پر نوازا گیا، انہیں وزارتیں دی گئیں۔

آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین کے صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابری مسجد شہید کرنے کے واقعے کی وجہ ہی سے بی جے پی اقتدار میں آئی۔

تازہ ترین