• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا‘جمعیت ن

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی ،معاون کنوینر قاری محمداکمل عبیداللہ حقانی صوبائی کنوینر مفتی شفیع الدین مولوی رحمت اللہ حقانی ودیگر نے بھارتی حکومت کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیرکا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ہمارا ایمان ہے کہ یہ مسجد تاقیامت مسجد ہی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں آیا صوفیہ مسجد کی بحالی پر جن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے تھے وہ آج انڈیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح پر خاموش اور گونگے بنے بیٹھے ہیں ۔بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی اجازت دیکر آخری کیل ٹھونک دی ،بھارتی سپریم کورٹ بھی بی جے پی کی طرح ہندو انتہا پسندی کی محافظ بن کر سامنے آئی ہے۔
تازہ ترین