• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر قابل مذمت ہے، پاکستان

بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر قابل مذمت ہے، پاکستان 


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیرنام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر ہمیشہ ایک بدنما داغ رہے گا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر قابل مذمت ہے، مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر ہمیشہ ایک بدنما داغ رہے گا، بھارتی سپریم کورٹ کے غلط فیصلے کی رو سے مندر کی تعمیر بھارت میں اکثریت کی طرفداری کرتی ہے۔

تازہ ترین