• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف تعینات کرنے کا فیصلہ







محمد امجد خان نیازی کو نیول چیف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ظفر محمود عباسی کی جگہ نیول چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

محمد امجد خان نیازی  کو وائس ایڈمرل سے ایڈمرل کےعہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی تلوار حاصل کی۔

بھارت کے ساتھ حالیہ تناؤ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی۔

پاکستانی فلیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا، ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کیا۔

تازہ ترین