• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں نیوی نے برتری حاصل کرلی

27ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں نیوی نے برتری حاصل کرلی، پوائنٹس ٹیبل پر آرمی دوسرے اور ایئرفورس تیسرے نمبر پر ہے۔

جہلم میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کا چھٹا دن نیوی کے نام رہا، ویمنز تھری پوزیشن کیٹیگری کے میچ میں تینوں میڈلز نیوی کی شوٹرز نے جیتے۔

نادرہ نے گولڈ، نادیہ نے سلور اور سارہ نے برانز حاصل کیا، ایئرپسٹل ویمنز میں رابعہ کبیر پہلے، انا ابتسام دوسرے اور مہوش تیسرے نمبر پر رہیں۔

اولمپک اسکیٹ ایونٹ میں سندھ کے خرم انعام پہلے آرمی کے عثمان دوسرے، نیوی کے آصف تیسرے اور نیوی ہی کے عبدالستار چوتھے نمبر پر رہے۔


مجموعی طور پر نیوی 11 گولڈ، 13 سلور اور 9 برانز کے ساتھ پہلے نمبر ہے جبکہ آرمی 11 گولڈ، 6 سلور اور 8 برانز کے ساتھ دوسرے اور ایئرفورس 2 گولڈ، 3 سلور اور 6 برانز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین