• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کے چوتھے روز دو نئے ریکارڈ قائم ہوگئے،  شوٹرز نے اپنے سابقہ ریکارڈ بہتر کرلیے، ایونٹ میں ملک کی 8 ٹیمیں شریک ہیں۔

جہلم میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں دو نئے ریکارڈز بنے، پاکستان نیوی کی نادرہ رئیس نے اپنا سابقہ ریکارڈ بہتر کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

نیوی ہی کی نازش خان برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

چیمئپن شپ کے ڈبل ٹریپ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کیا گیا، پاکستان آرمی کے کرنل عامر اقبال نے اپنا پچھلا ریکارڈ بہتر کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

نیوی کے منیر سلور اور آرمی کے فرخ نے برانز میڈل حاصل کیا۔

چوتھے روز کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پاک آرمی بدستور پہلے نمبر پر ہے، نیوی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب کی ٹیم نے اب تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین