کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
اس موقع پر نئے امیر کویت کا کہنا تھا کہ وہ ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے لیے پُرعز م ہیں، چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح گذشتہ روز 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد کابینہ نے ولی عہد شیخ نواف کو نیا امیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب امیرِ کویت کے انتقال پر کویتی حکومت نے چالیس روزہ جبکہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔