ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)برصغیر کے معروف اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے اپنے آبائی شہر پشاور کے شہریوں سے بڑی درخواست کردی۔بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں پیدا ہوئے تھے اور اب بھی وہاں ان کا آبائی گھر بھی موجود ہے جسے صوبائی محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بولی وڈ اداکار کی آبائی گھر سے بڑی یادیں جڑی ہیں اور گزشتہ دنوں کے پی حکومت کے گھر خرید کر محفوظ بنانے کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا تھا تاہم اب انہوں نے پشاور والوں سے ایک بڑی درخواست کی ہے۔مقامی صحافی شیراز حسن نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر ٹوئٹ کیں جس پر نامور اداکار نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام پشاور والوں سے درخواست ہے کہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر کھینچ کر دلیپ کمار کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔