• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ایسٹ و ڈی ایم سی ایسٹ کے ایڈ منسٹریٹر سید محمد علی شاہ کے والد سابق ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس الحاج سید اخلاق حسین کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا جن کی طارق روڈ قبرستان میں تدفین ہوئی، مرحوم کےایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بدھ کو مرحوم کی رہائش گاہ مکان نمبر جی 77غزالی روڈ بلاک 2 پی ای سی ایچ ایس میں ہوئی، اس موقع پر مفتی منیب الرحمٰن نے دعا کرائی ، جبکہ سوئم میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما وں ،اعلی افسران دیگر احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تازہ ترین