• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلزآج کھیلے جائیں گے

لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔ سسیکس، لنکا شائر، گلوسٹر شائر، نارتھمپٹن شائر، سرے، کینٹ، نوٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیمیں کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں نوٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا کوارٹر فائنل میچ سرے اور کینٹ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا کوارٹر فائنل گلوسٹر شائر اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان ہوگا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں نوٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے شرکت کی تھی جن کو تین نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ دفاعی چیمپئن اےسیکس کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز آج جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 3 اکتوبر کوکھیلے جائیں گے۔
تازہ ترین