• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیروں کے اثاثے چھپانے کی کوشش بلاول کیلئے شرمناک ہے،شہزاد اکبر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری یہ ایک شرمناک بات ہے کہ آپ سندھ میں اپنے معاونین خصوصی مشیروں کے اثاثوں کو عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت میں معاونین خصوصی اور مشیروں نے خود سے اپنے اثاثے ظاہر کئے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری یہ ایک شرمناک بات ہے کہ آپ سندھ میں اپنے معاونین خصوصی مشیروں کے اثاثوں کو عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین