• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50ارب روپے قرض دے گا

اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 30کروڑ ڈالر (50ارب روپے) قرض فراہم کرے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب بدھ کو منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار نے شرکت کی۔ وزارت اقتصادی امور میں منعقدہ تقریب میں کئے گئے معاہدہ کے تحت اے ڈی بی کیپٹل مارکیٹوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ معاہدے کی دستاویزات پر سیکرٹری اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔
تازہ ترین