• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کا اغوا، ایس آئی یو صدر پولیس ملوث نکلی، انسپکٹر ملک اشرف اعوان گرفتار ،مقدمہ درج


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس آئی یو صدر پولیس تاجر کے اغوا میں ملوث نکلی، انسپکٹر ملک اشرف اعوان گرفتارمقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانے کی حدود شفیق موڑ کے قریب اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی یو)صدر پولیس کے انسپکٹر ملک اشرف اعوان نے پارٹی کے ہمراہ تاجر الماس کو اغوا کرلیا،تاجر الماس نیو کراچی سے تقریب میں شرکت کے بعد فیملی کے ہمراہ ویگو گاڑی میں اپنے گھر لکھنو سوسائٹی جا رہے تھے، مغوی کی اہلیہ فرزانہ الماس کے 15 مددگار فون کرنے پر فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس شفیق موڑ پہنچ گئی،ا غوا کار پولیس اہلکاروں نے تاجر کی اہلیہ کو فون کرکے 7 لاکھ روپے تاوان طلب بھی طلب کیا ۔

تازہ ترین