آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی آئی اے کے مزید 58 پائلٹس کے لائسنس کلیئر


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے مزید 58پائلٹس کے لائسنس کلیئر کر دیئے۔کلئیر قرار دی گئی فہرست میں بوئنگ 777 اڑانے والی مریم مسعود اور ارم مسعود نامی بہنیں بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر ہوا بازی نے قومی اسمبلی میں 262 پائلٹس کے لائسنسز مبینہ جعلی ہونے کی فہرست پیش کی تھی۔اس سے قبل 25 ستمبر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غلط آئی ڈیزاور ڈیٹا کی بنیاد پر لائسنس معطل ہونے والے 30 کپتانوں کو کلیئر قرار دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید