• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم امام حسینؓ پر سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ و شہدائے کربلا کے چہلم پر 8اکتوبر کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسیں، پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے جبکہ کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔
تازہ ترین