• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی


کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 30 ستمبر کو جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔

سرحد پار سے ہونے والی اس فائرنگ کے باعث گاؤں کاتھر کی 65 سالہ رہائشی خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے نئی دلی کو باور کروایا کہ وہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

تازہ ترین