• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر: کورونا سے والد کی موت کا صدمہ، بیٹی بھی چل بسی

باپ اور بیٹی میں محبت فطری بات ہے، لیکن مصر میں ایک بیٹی  کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے اپنے والد کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور وہ بھی اپنی جان کی بازی ہار گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں نورین الغرابلی نامی لڑکی کے والد کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔  جو پیشہ کے اعتبار سے استاد تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے والد سے بہت محبت کرتی تھی، والد کی اچانک موت پر گہرے صدمے کا شکار ہوگئی تھی جس کے بعد  وہ شدید بیمار ہوئی اور خالق حقیقی سے جا ملی۔

نورین کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہزاروں صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

تازہ ترین