• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: 70 ہزار ریال غلطی سے دوسرے اکاونٹ میں منتقل

ذرا سی غفلت انسان کو مشکل میں ڈال دیتی ہے، ایسا ہی کچھ ایک سعودی شہری کے ساتھ ہوا جس نے 70 ہزار ریال جیسی خطیر رقم غلطی سے ایک انجان شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی۔

متعلقہ شخص نے 20 ہزار ریال تو واپس کردیئے، لیکن باقی رقم سے لاعلمی کا ظاہر کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جس شخص کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی اس کا موقف ہے کہ اس نے 20 ہزار ریال اپنے بھائی کو ٹرانسفر کیے تھے۔ تاہم باقی رقم کے حوالے سے اس کا کہنا ہے کہ وہ اکاؤنٹ سے اس کی لاعلمی میں کسی کارروائی کے بغیر نکل گئے۔

دوسری طرف ایک مقامی عدالت نے اکاؤنٹ ہولڈر کو باقی رقم 50 ہزار ریال بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ یہ رقم غلطی سے اس کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔

تازہ ترین