• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم کا افتتاح کردیا


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ’پنجاب روزگار اسکیم‘ کا افتتاح کردیا، جس کے تحت آسان شرائط اور کم شرح سود پر 30 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔

ایوانِ وزیراعلیٰ میں پنجاب کی تاریخ کی بڑی روزگار اسکیم کے آغاز کی تقریب ہوئی جہاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بٹن دبا کر اسکیم کا افتتاح کیا۔

مذکورہ اسکیم کے تحت 30 ارب روپے کے قرضہ جات آسان شرائط اور کم شرح سود پر دیے جائیں گے۔

اس تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔

اس موقع پر وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے شعبدہ بازی اور کِک بیکس کے لیے منصوبے دیے، جبکہ موجودہ پنجاب روزگار اسکیم عوام کے دل کی آواز ہے۔

تقریب سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے بھی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ روزگار کی فراہمی پر ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسکیم کا ہر ماہ جائزہ لے کر اس میں مزید بہتری لائیں گے۔

تازہ ترین