• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے دن ناقص ٹی وی کوریج پر معافی مانگ لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان میں قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے دن ناقص ٹی وی کوریج پر شائقین کرکٹ سے معافی مانگی ہے۔بدھ اور جمعرات کی شب رات گئے پی سی بی نے سوشل میڈیا پر جاری کئی گھنٹے کی تنقید کے بعد شائقین کرکٹ سے سے معذرت کا اظہار کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی کپ کے افتتاحی روز پروڈکشن کی خامیوں پر پی سی بی فینز سے معذرت خواہ ہے اور کوشش کریں گے کہ خامیوں کو دور کریں۔ پہلے میچ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرافکس پر لائیو اسکورنگ نہیں ہوسکی تھی ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں خرابی پر قابو پا لیا گیا تھا، امید ہے بقیہ میچز میں سب ٹھیک ہوگا۔واضع رہے کہ کئی دنوں سے پی سی بی اعلی کوریج کا دعوی کررہا تھا اور جس پروڈکشن کمپنی کو359ملین روپے میں دیئے تھے لیکن پہلے ہی دن سنگین نوعیت کی غلطیاں سامنے آئیں۔

تازہ ترین