نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا، شاہین آفریدی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، محمد رضوان نے ناقابل شکست ففٹی اسکور کی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان کے بیٹسمین شاہین آفریدی کی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیئے، ٹیم نو وکٹ پر بمشکل 152 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، شاہین آفریدی نے 20 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں خیبرپختونخوا نے ہدف باآسانی تین اوورز پہلے ہی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا۔
محمد حفیظ 45 اور فخر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 57 اور افتخار احمد نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔