• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ ہیمپ پاکستان خواتین کرکٹرز کی کوچنگ کیلئے بے تاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ذمے داری ملنے پر خوش ہوں، جلد پاکستان جاکر خواتین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھال لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نےچند سال میں متاثرکن کارکردگی دکھائی، پاکستان کی متاثرکن کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت زیادہ بے تاب ہوں۔ اگلے ہفتے اپنی پچاسویں سالگرہ منانے والے ڈیوڈ ہیمپ گزشتہ پانچ سال سے وکٹورینز خواتین کرکٹ ٹیم اور آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

تازہ ترین