• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور،خاوند نے احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکےسابقہ بیوی کو قتل کردیا

ہری پور(نمائندہ جنگ) خاوند نے احاطہ عدالت میں اپنی سابقہ بیوی کو گولیاں مار دیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور احاطہ عدالت میں ملزم ساجد سکنہ دارتیاں نے اپنی سابقہ اہلیہ 30سالہ صدف کو جوکہ فیملی کورٹ میں پیشی پر آئی ہوئی تھی احاطہ عدالت میں آتشیں اسلحہ سے سینے پر دو گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کیاگیا جہاں پر اسے طبی امداد دینے کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈی ایس پی ذوالفقار خان جدون اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار خان موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو بمعہ اسلحہ گرفتار کر لیا ،متوفیہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہریپور ٹرامہ سنٹر منتقل کیا گیا ،ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

تازہ ترین