اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے چند روز قبل منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد انہیں بخار اور سانس کی تکلیف محسوس ہوئی تو ٹیسٹ کرانے پر سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر بخاری کی کورونا رپورٹ مثبت آئی۔ نیئر بخاری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پارٹی قیادت آصف زرداری‘ بلاول بھٹو زرداری‘ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی‘ قائد حزب اختلاف سینٹ راجہ ظفر الحق‘ ڈاکٹر نفیسہ شاہ‘ عامر فدا پراچہ نے فون کرکے سابق چیئرمین سینٹ کی خیریت دریافت کی۔