گوجرانوالہ میں طالبات کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش افراد نے نوجوان پر بیہمانہ تشدد کیا اور واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، فوٹیج وائرل ہونے کے باجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
پولیس کے مطابق نوجوان پر تشدد کا واقعہ گزشتہ روز گوجرانوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں فرحت نامی نوجوان نے ملزمان کو اسکول کے باہر طالبات کو چھیڑنے سے منع کیا تھا۔
جس پر ملزمان نے نوجوان پر تشدد کیا، متاثرہ نوجوان کی درخواست کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔