امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر دوبارہ منظم کرنے کے لیے لابنگ کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور وزیر اعظم راجا فاروق حیدر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے جو نقشہ جاری کیا ہے، اس کی سرحدیں ہزارہ اور کوہالا تک پہنچتی ہیں۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت آزاد کشمیر پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے۔
انھوں نے عزم دہرایا کہ جماعت اسلامی مظلوم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔