• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں دشمن نے نہیں اپنوں نے لوٹا ہے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن ملک نے نہیں بلکہ اپنوں نے لوٹا ہے۔

گلشن معمار میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 4 سال میں اختیارات کا رونا رونے والی جماعت آج نئے صوبے کا نعرہ لگاتی نظر آتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ سابق بلدیاتی حکومت نے 125 ارب روپے کراچی میں خرچ کیے اور کچھ بھی نظر نہیں آیا۔

پی ایس پی چیئرمین نے مزید کہا کہ کراچی والے سب سیاسی جماعتوں کو آزما چکے ایک بار ہمیں موقع دیں، ان ہی اختیارات میں کراچی کو دوبارہ صاف کرکے دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگ ایک دفعہ مسائل بتاکر بھول جاتے تھے لیکن ہم نہیں بھولتے تھے، حالات ہمیں خود ہی بدلنا ہوں گے۔

تازہ ترین