وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دو بڑی سیاسی جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری اپنے رہنماؤں کو راضی کرنےمیں مصروف ہیں۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش پوری ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی نشستوں سے استعفے دیے تو ہم ضمنی الیکشن کرادیں گے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ عمران خان کرپشن کے علاوہ ہر نقطے پر اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعظم کا دو ٹوک موقف ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔