گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی اودفتر گوجرانوالہ میں دفاتر کی کمی ہو گئی ماضی میں افسران کی قلت پائی جاتی تھی مگر اب دفتروں کی قلت پائی جارہی ہے افسران کی تعداد بڑھنے لگی ہے ڈی سی او دفتر میں ڈی ڈی او ایچ آر ایم حیدر علی خان نے بھی چارج سنبھال لیا ہے اس طرح انکو ایک دفتر خالی کروا کر بیٹھنے کیلئے دیا گیا ہے تاہم نئے اسسٹنٹ کمشنر یوٹی عمر دراز کیلئے بھی ابھی تک دفتر مہیا نہ ہو سکا گزشتہ دنوں دفاتر کی قلت دور کرنے کیلئے ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے ڈی سی او دفتر کچہری میں بھی تمام دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ۔