• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیجانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کے باوجود بھارت نے کسی یاتری کو دربار نہ آنے دیا

شکرگڑھ نورکوٹ(نامہ نگار) پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی کسی یاتری کو دربارکرتارپور نہ آنے دیا۔

پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی یاتریوں کےلئے کرتا رپورراہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل بھارت نے 29جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر بھی یاتریوں کو نہیں آنے دیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ 2000سے زائد یاتریوں نے پہلی بار دربار سے زیرو پوائنٹ پر واقع بارڈر ٹرمینل تک نگر کیرتن ریلی نکالی اور بھارت کے انٹری گیٹ کی جانب منہ کرکے دعائیں مانگیں اور امن کا پیغام دیا۔

تازہ ترین