• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، وکلاء تقریب میں محسن داوڑ کی آمد پرکونسل ہال میدان جنگ بن گیا

باجوڑ (آن لائن) باجوڑ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کی تقریب حلف برداری کی تقریب کے دوران کونسل ہال میدان جنگ بن گیا۔ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما مدعو تھے تاہم رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی تقریب میں شرکت کرنے پر مخالف وکلاء نے برہمی کا اظہار کیا۔ ان کی اسٹیج پر آمد کے ساتھ ہی مخالفین نے نعرے بازی شروع کر دی۔تقریب میں شامل افراد نے ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں سے حملے کیے اور کرسیاں ماریں۔حالات ایسے ہو گئے تھے کہ حلف برداری کی تقریب کو منسوخ کرناپڑا۔مخالف وکلاء گروپوں کی ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کے بعد محسن داوڑ اور دیگر مہمان کونسل ہال سے روانہ ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا اور مسئلہ حل کر دیا۔

تازہ ترین