• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی خبریں دے سکتا ہوں جس سے سیاسی زلزلہ آجائیگا، شیخ رشید


لاہور (خصوصی نمائندہ ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز نے مجھ پر چار حملے کیے ہیں، میں ایسی خبریں دے سکتا ہوں جن سے سیاسی زلزلہ آجائے گا اور زمین آسمان کے قلابے مل جائیں گے ۔مریم نواز اور نوازشریف 22ماہ تک خاموش رہے۔

حلفیہ کہتا ہوں کہ اس خاموشی کی وجہ اسلامی دوستوں سے مل کر بارگین کرنا تھا، یہ ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34ترامیم چاہتے تھے، یہ سارے بھارتی ایجنٹ ہیں۔ 

ہفتہ کے روز لاہور میں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشیخ رشید نے میاں نوازشریف اورمریم نواز سے 30سوالات کئے کہ نواز شریف کو اپنے کسی پارٹی عہدیدار پر یقین نہیں اس لئے اقتدار اپنے اور اپنے خاندان کے درمیان ہی رکھا ہے اب شاہد خاقان عباسی یا خواجہ آصف کو پارٹی قیادت کیوں نہیں دی جا رہی؟۔

نواز شریف جس جنرل ظہیر الاسلام کے خلاف بات کرتے ہیں وہ بتائیں انہوں نے ان کو ان کے الوداعی خط میں کیا لکھا تھا؟ کیا نواز شریف نے اس خط میں جنرل ظہیر کو ان کی جمہوریت کے لئے خدمات کو نہیں سراہا؟ کیا ان کا جمہوریت قائم رکھنے میں شکریہ ادانہیں کیا؟ 

نواز شریف بتائیں دو چار سال پہلے جھوٹ بول رہے تھے یا آج ؟۔

چوبیس سال سے جو فوج لسانیت، فرقہ پرستی اور دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے نواز شریف نے اسی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

تازہ ترین