• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیار غیر میں دین اور وطن کیلئے کام کرنے والے ہمارے سفیر ہیں‘ پرویز اشرف

گوجر خان (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد دیار غیر میں اپنے دین اور اپنے وطن کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے اور یہی ہمارے اصل سفیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاضیاں میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جو غلامان مصطفیٰ ٹرسٹ برمنگھم برطانیہ کے چیئرمین صوفی محمد اشتیاق کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر انکے ساتھیوں حافظ اعظم سلطانی اور حافظ واجد حسین کو بھی خوش آمدید کہا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں سیاسی مصروفیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سرکار دوعالم کا غلام ہونے کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی۔ آج اے پی سی کا اجلاس بھی تھا مگر میں نے اللہ پاک کے حبیب کی محفل میں شرکت بھی بہت ضروری سمجھی۔ میں صوفی اشتیاق کی دین کیلئے کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ چوہدری اشتیاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے علاقے کی بہتری سمیت حقدار لوگوں کی مدد کرنا اور فلاحی کاموں میں حصہ لینا میرا مشن ہے۔ میں خدمت کے عمل کو آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔ تقریب میں چوہدری ضیافت حسین، چوہدری ظفر پگاڑا، ڈاکٹر شعیب، قاری عابد قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین