کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر، اے پی پی)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے مولانا فضل الرحمن کے پاس اربوں روپے ہیں، سراج الحق بھی مذہبی جماعت کے سربراہ لیکن ان کے پاس پیسہ نہیں۔افسوس کی بات ہے پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمن کی زیر قیادت آگئی، پیپلزپارٹی کو مولانا فضل الرحمن جیسے رہنما کے تحت کام کرنا پڑرہا ہے۔ اب جلسوں کے لیے مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، پیپلزپارٹی اب بینظیر شہید کے قاتلوں کے ساتھ گزارا کررہی ہے، مراد علی شاہ سے پوچھوں گا کہ مولانا کی قیادت میں کام کرنا کیسا لگ رہا ہے۔وہ انصاف ہائوس میں شہزاد وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔اس موقع پر جمال صدیقی ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون نواز شریف نے بنایا، شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیب لگایا، پراسیکیوٹرز سے چپراسی تک سب کو مسلم لیگ (ن) نے بھرتی کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ’تمام اپوزیشن جماعتیں پرانی تنخواہ میں کام کریں گی اگر وزیراعظم عمران خان احتساب کے عمل کو روکنے کی یقین کرادیں۔