لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چور سابقہ ہوں یا موجودہ،سرکاری یا غیر سرکاری سب کا احتساب ہونا چاہئے۔جو پی ٹی آئی میں ہوتا ہے اس سے کرپشن کا حساب کتاب نہیں لیا جاتا۔ حکومتی وزیر مشیرکرپشن کریں تو نیب دوسری طرف منہ پھیر لیتا ہے،پانامہ لیکس میں اپوزیشن و حکومت کے لوگ شامل ہیں۔عام پاکستانی بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کے قابل نہیں رہا،قوم کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے جوہر ٹاؤن اور چلڈرن پارک ایل بلاک ماڈل ٹاؤن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں آستین کے ان سانپوں کا علاج کرنا ہوگا جن کے زہر نے ہماری نسلوں کو تباہ کردیا ہے ۔