• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور نے ناقص تفتیش، شواہد مسخ کرنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کرادیا

لاہور (نمائندہ جنگ) سی سی پی او لاہور نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کرادیا۔ تھانہ چوہنگ انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین دوران انکوائری ناقص تفتیش کرنے اور شواہد مسخ کرنے پر قصور وار ٹھہرا، جس پر اس کیخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ سی سی پی اومحمد عمر شیخ نے کہاکہ میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،پولیس افسران بغیر کسی اثرورسوخ اور نیک نیتی سے اپنا کام جاری رکھیں۔

تازہ ترین