• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ’چائے والا‘ نے اپنا کیفے کھول لیا

چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا۔

ارشد نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک میوزک البم میں بھی کام کیا لیکن ارشد پھر اچانک منظر سے غائب ہوگیا۔

اب ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے، ان کا کیفے 10 اکتوبر سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھل رہا ہے، کیفے چائے والا، روف ٹاپ کیفے ہے اور اس کے لانچ کی تیاریاں جاری ہیں۔


ارشد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں خود کا چائے کیفے کھولا ہے جس کا نام ’کیفے چائے والا‘ ہے۔

ارشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں نے اپنا ایک کیفے قائم کیا ہے، میرا ارادہ ہے کہ میں اس کیفے کی چینز  یا برانچز پورے پاکستان میں کھولوں۔

ارشد خان کے ماڈرن طرز کے کیفے کی تھیم ’ٹرک آرٹ‘ پر مبنی ہے اور کیفے میں شوخ رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ کیفے کے انٹیرئیر ڈیزائن میں پاکستانی ثقافت صاف نمایاں ہے۔

تازہ ترین