• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کورونا ویکسین کے معاملے پر گمراہ کررہی ہے، کیٹ بنگھم

لندن(وجاہت علی خان) حکومت کورونا وائرس ویکسین کے معاملہ پر عوام کو گمراہ کررہی ہے کیونکہ پورے برطانیہ کی آبادی کو ویکسین دینا ممکن نہیں، ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ کیٹ بنگھم نے کہا ہےکہ حکام کو زیادہ سے زیادہ 30ملین افراد کو یہ ویکسین دینے کی آمید ہے جو کہ برطانیہ کی67ملین آبادی کے نصف سے بھی کم ہے ۔ انہوں نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ لوگ پوری آبادی کو ویکسین دینے کی بات کرتے ہیں لیکن انہیں گمراہ کیا گیا ہے کیونکہ حکومت نے عوام کو درست معلومات سے دور رکھا ہے انہوں نے کہا18سال سے کم عمر نوجوانوں کو بالکل ویکسین نہیں لگائی جارہی، یہ صرف بالغوں یا 50سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے ہوگی، حکومت نے ستمبر میں ’’ویکسینیشن اینڈ امیونائزیشن‘‘ کمیٹی کا تیار کردہ ایک مسودہ شائع کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ ویکسین منظور ہونے کے بعد کون سے افراد کو یہ ویکسین لگانے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔ اس ڈرافٹ گروپ میں پہلے گروپ کے طور پر کیئر ہومز اور ان کے کارکن، ان کے بعد80سال سے زیادہ،75سال سے زیادہ،70اور پھر 65سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ترجیح دی جائے گی، باقی آبادی 50سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پرمشتمل ہوگی، ایک حکومتی ترجمان کے مطابق ہم زیادہ سےزیادہ لوگوں کو ، کووڈ19- ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور ویکسینیشن و حفاظتی ٹیکوں کے سلسلہ میں آزاد مشترکہ کمیٹی کے مشورے پر غور کررہے ہیں جبکہ کمیٹی کا مشورہ یہ ہے کہ ویکسین سب سے پہلے کیئرہومز اور ان کے کارکنوں کو دی جائے اس کے بعد 80سال سے زیادہ عمر کے افراد ، پھر صحت و سماجی کارکنوں اور بعد میں عمر اوروائرس کے خطرے کی ترتیب کے مطابق لوگوں کو، لہٰذا اس سلسلہ میں بڑی حد تک منصوبہ بندی اور تیاری ہوچکی ہے۔
تازہ ترین