• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری حکام نے ’’انٹیلی جنس بیسڈ‘‘ آپریشن سے آگاہ کیا

اسلام آباد (فاروق اقدس)قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے 50 منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی،مصدقہ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام کی طرف سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ملک میں جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنزکی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، فتنہ الخوارج کے خلاف جاری کارروائیوں اور فتنہ الخوارج کی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پربریفنگ دی اور افغانستان سے ہونیوالی دہشتگرد کارروایؤں پربھی اجلاس کو بتایا،عسکری حکام نے ضم شدہ اضلاع کی سیکورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے محرکات سے آگاہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید